Jump to content
Sign in to follow this  
Ali Haider

Kia Hazrat Muhammad Kay Dor Main Shia Majood The?

Kiya Rasool Allah Kay Dor Main Shia Majood The?  

1 member has voted

  1. 1. کیا اس پوسٹ نے آپ کی ہیلپ کی ؟

    • ہاں
      1
    • نہیں
      0


Recommended Posts

Admin
Quote

کیا شیعہ پیغمبر اسلامﷺ کے زمانہ میں موجود تھے؟


سوال 1
بیان کیجئے کہ کیا مذہب تشیع پیغمبر اسلام اور حضرت علیؑ کے زمانہ میں پایا جاتا تھا؟

جواب 1
ہاں کیوں نہیں، پیغمبر اسلام ﷺ کے دور حیات میں بعض صحابہ حضرت علی ؑ سے بہت محبت کرتے تھے اور پروانے کی طرح ان کا طواف کیا کرتے تھے کہ جن کو علیؑ کے شیعوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور قرآن کی چند آیتیں بھی ان کی مدح میں نازل ہوئی ہیں اور ذات اقدس جو بغیر وحی الہی کے کوئی کلام نہیں کرتی اس نے ان کی مدح سرائی فرمائی ہے۔

سیوطی اور منثور جلد ۶ صفحہ ۳۷۹ میں اس آیت

ayat 00.jpg

اور بیشک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انھوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین خلائق ہیں اس آیت کی تفسیر میں یوں تحریر کرتے ہیں کہ۔
ابن عسا کرنے جابر بن عبداللہ سے روایت کی ہے کہ جابر کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرمﷺ کی خدمت بابرکت میں حاضر تھے کہ اتنے میں حضرت علیؑ تشریف لائے
پیغمبر اکرمﷺ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے قبضہِ قدرت میں میری جان ہے یہ علیؑ اور ان کے شیعہ قیامت کے دن کامیاب ہیں اسی وقت یہ آیت

1 ayat.jpg

نازل ہوئی
اس کے بعد جب علیؑ آتے تھے تو اصحاب کہا کرتے تھے ٗحیرالبریۃٰٰٗ آگئے
ابن عدی اور ابن عسا کرنے ابوسعید سے یہ روایت نقل کی ہے کہ حضرت علیؑ خیر البریۃ ہیں

ابن عدی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے کہ یہ آیت۔

ayat 2.jpg

اس وقت نازل ہوئی جب رسول خدا ﷺ نے حضرت علیؑ سے فرمایا
خیرالبر یہ اور اس کے شیعہ ہیں قیامت کے دن خدا اس سے راضی ہو گا اور خدا سے راضی ہوگا۔
ابن مردویہ نے حضرت علی سے روایت نقل کی ہے کہ آپؑ سے فرمایا کہ رسول خدا ﷺ نے مجھ سے فرمایا ہے۔

کیا تم نے خدا کا یہ فرمان نہیں سنا

ayat 4.jpg

یہ تم اور تمہارے شیعہ ہیں میں اور تم حوض کوثر پر ہوں گے جب تمام امتیں حساب دنیے کے لئے آئیں گی اور تم کو غراامحجلین کہہ کر پکاریں ان کے علاوہ اور بھی احادیث ہیں مگر ہمیں تعجب تو یہ ہے حضرت علیؑ اور آپ کے شیعوں کی شان میں آج تک یہ احادیث موجود ہیں حالانکہ جو بھی ایک لمحہ کیلئے بھی برسراقتدار آیا اس نے اس نور کو مٹانے کی پوری کوششیں کی ہیں یہاں تک کہ اموی حکومت نے تمام شہروں میں نماز جمعہ کے دوران تقریبا سترسال تک سب و شتم کو واجب قرار دیا تھا اس کے باوجوداہل سنت کے مصادر میں اس طرح کی عظیم حدیثیں حضرت علیؑ اور ان کے شیعوں کی شان میں باقی ہیں کیا یہ بذات خود کرامت و معجزہ نہیں ہے؟

_87474515_6117c4af-c2a6-4fc4-bda9-17cf035b236b.jpg

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

Footer title

This content can be configured within your theme settings in your ACP. You can add any HTML including images, paragraphs and lists.

Footer title

This is an example of a list.

Footer title

This content can be configured within your theme settings in your ACP. You can add any HTML including images, paragraphs and lists.

Footer title

This content can be configured within your theme settings in your ACP. You can add any HTML including images, paragraphs and lists.

×